مٹہ ،دریائے سوات میں لاپتہ طالب علم کی تلاش کیلئے کوششیں شروع

مٹہ ،دریائے سوات میں لاپتہ طالب علم کی تلاش کیلئے کوششیں شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مٹہ ( نما ئندہ پاکستان) دریا ئے سوات میں لاپتہ مٹہ کے فرسٹ ائر کے طالبعلم کی لاش نکالنے کیلئے بڑے پیمانے پر اپریشن شروع پاک فوج کے خصوصی تعاون سے پاک نیوی کے ایس ایس جی کے دو گروپ مٹہ باماخیلہ پہنچ گئے اپریشن دوسرے دن بھی جاری تاحال کامیابی نصیب نہیں ہوئی تفصیلات کے مطابق مٹہ کے فسٹ ائر کے طالبعلم سمیع اللہ جو چھ دن پہلے مٹہ باما خیلہ کی مقام پر دریا ئے سوات میں ڈوب گیا تھا لاش تاحال نہ مل کر ایک معمہ بن گیا اور لاش تلاش کرنے کیلئے اس وقت بڑے پیمانے پر اپریشن جاری ہے جس میں پاک فوج مٹہ کے کرنل کامران رشید کے خصوصی دلچسپی لینے کی وجہ سے پاک نیوی کے ایس ایس جی کے دو ماہرین کے گروپ موقع پر پہنچ کر لاش کی تلاش میں مصروف ہے لیکن اخری اطلاعات انے تک اس اپریشن میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے لیکن دوسرے طرف سے یہ اپریشن تاحال جاری ہے