سوات بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا

سوات بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کردیا

  

مٹہ (نمائندہ پاکستان) سوات بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان،دی سوات گرامر سکول سمبٹ کی شاندار کا میابی، بورڈ میں تیسری پوزیشن ،ٹاپ 20میں چار طالب علم نے پوزیشن حاصل کئے97فیصد طالب علموں نے A1گریڈ حاصل کیا تفصیلات کے مطابق بورڈ آف اینٹر میڈیٹ اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن سوات نے2017میٹرک کے نتائج کا اعلان کر دیادی سوات گرامر سکول سمبٹ مٹہ سوات نے بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی ٹاپ20میں چار طالب علموں نے جگہ بنالی،دی سوات گرامر سکول سمبٹ کے کلاس9thمیں کل 57 طلباء میں50طلباء نےA1گریڈ جبکہ باقی نےAگریڈ حاصل کیاجبکہ 10thکلاس میں 36طالب علموں نے میٹرک کے امتحان میں حصہ لیا تھا جس میں 32طلباء نےA1گریڈ حاصل کیا اور باقیAگریڈ میں پاس ہو ئے ٹاپ20میں طالب علم سجاد انورنے لڑکوں میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے 1035نمبرز،حمزہ فضل نے بورڈ میں نویں پوزیشن حاصل کر کے 1024نمبرز احتشام الحق نے بور ڈ میں سترویں پوزیشن حاصل کر کے 1016نمبرز جبکہ نعمت اﷲ نے بورڈ میں اُنیسویں پوزیشن حاصل کر کے مجموعی طور پر 1014نمبرز حاصل کر کے کا میابی حاصل کر لی،یاد رہے دی سوات گرامر سکول سمبٹ کے طلباء نے پچھلے سال بھی ٹاپ20میں دو پوزیشن حاصل کی تھی،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -