ہری پور ،سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم جاری ،متعدد گرفتار

ہری پور ،سماج دشمن عناصر کیخلاف مہم جاری ،متعدد گرفتار

  

ہریپور(نامہ نگار)ہری پور کے مختلف تھانوں کی پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری مہم کے متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے محمد خان ولد خلیل الرحمن سے رائفل بارہ بور پندرہ کارتوس ظہور احمد ولد محمد مسکین سکنہ بانڈی سیڑاں سے تیس بور پستول اور دس کارتوس یاسر محمود ولد عزیز الرحمن سکنہ بانڈی سریا سے بارہ بور بندوق برآمد کرنے جبکہ محمد ساجد ولد مقبول سکنہ اوکاڑہ سے حفیظ اسلم ولد محمد اسلم کے خلاف رمضا ن ایکٹ سے تحت مقدمات درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھانہ غازی پولیس نے مزمل شاہ ولد جعفر شاہ سکنہ سوبڑا سٹی واپڈا کالونی سے دو کلو دوسوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا تھانہ سرائے صالح نے حیدرزمان ولد عبدالرحمن سکنہ علی خان مسعودالرحمن ولد عبدالرحمن سکنہ علی خان کے خلاف رینٹل ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -