شانگلہ بھر میں پری مون سون بارشیں کاسلسلہ جاری

شانگلہ بھر میں پری مون سون بارشیں کاسلسلہ جاری

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ بھر میں پری مون سون بارشیں کاسلسلہ جاری۔ تیز وتند ہواوں اور طوفان کے ساتھ موسلا داربارش۔ پہاڑی سلسلوں اور بالائی علاقوں میں ژالہ باری ہوئی جس سے موسم سرد اورخوشگوار ہوگیا ہے ۔ وادی شانگلہ کے پہاڑی سلسلوں میں ٹھنڈ کی شدت ۔افطاری کے بعد روز ہ داروں نے کمبل اڑھ لئے۔روزہ د اروں کے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے۔ مسلسل بارش سے جمعرات اور جمعہ کے رات شانگلہ کے سیاحتی مقامات میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کے بعد سیاحوں کا رش موسم سے لطف اندوز۔ سیاحتی مقامات پر سہولیات کی وقدان پر پریشان ہو گئے۔ شانگلہ اور گرد ونواح میں شروع ہونے والی تیز ہوؤں اور طوفان کے ساتھ موسلادھار بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا ہے ، وادی شانگلہ میں یخ بستہ ہوائیں۔سیاح موسم سے لطف اندوز ہو رہے ہیں،رمضان المبارک کے اخری ایام میں گرم علاقوں کے لوگ روزہ گزارنے کیلئے ٹھنڈے علاقوں کا رخ کرتے ہیں۔ کیونکہ یہاں موسم سرد ہوتا ہے اور روزہ داروں کو روزہ رکھنا آسان ہوتا ہے۔ موسلادھار بارش کے بعد آسمان پر گھنے بادل منڈلاتے رہے۔ محکمہ موسمیات نے پری موسون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ شانگلہ کے چانگاہ سر،مان سر،شلخو سر،کاپر بانڈہ، شانگلہ،جبڑ،کنڈو،چڑی بانڈہ،شومانو سر،اجمیر، یختنگی،جابہ، اولندر اور دیگر مقامات پر سیاحوں کا رش،سیاح موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -