تخت بھائی میں چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے خلاف زبردست مہم جاری

تخت بھائی میں چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے خلاف زبردست مہم جاری

  

شیرگڑھ (نمائندہ پاکستان ) تحصیل تخت بھائی میں چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے خلاف زبردست مہم جاری ہے بازاروں،چوراہوں اور گلی کوچوں کے علاوہ اہم مقامات پر فلیکسوں اور بڑے بڑے سائن بورڈوں پر ہوائی فائرنگ کے نقصانات اور قا نونی کاروائی کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا گیا ہے جبکہ پولیس مو بائلوں پر لاوڈ سپیکر کے ذریعے وقتاََ فوقتاََ عوام کوہوائی فائرنگ کے نقصانات اور سخت قانونی کاروائی کے حوالے سے لوگوں کا آگاہ کیا جاتا ہے تحصیل تخت بھائی کی سماجی تنظیمیں بھی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں اور بینرز اور کتبوں کے علاوہ مختلف جگہوں پر ہوائی فائرنگ کے خلاف واکس بھی نکالے جا رہے ہیں اسی طرح جمعے کے خطبے میں علماء صاحبان نے عوام سے چاند رات پر ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی اپیل کی اور اسے غیر اسلامی اور غیر قانونی قبیح فعل قرار دیا انہوں نے کہا کہ اسلام میں ہوائی فائرنگ حرام ہے کیونکہ اس سے کسی بے گناہ انسان کی جان جا سکتی ہے جو قتل ہے اور اسلام نے ایک انسان کی قتل پوری انسانیت کی قتل قرار پائی ہے ہوائی فائرنگ فضول خرچی ہے اور اسلام میں فضول خرچی حرام ہے انہوں نے کہا کہ کہ ہوائی فائرنگ پر خرچ کرنے والے پیسے اپنے پڑوس میں کسی غریب کو دے کر ان کو عید کی خوشیوں میں شامل کرے اس عمل سے اللہ تعالیٰ بھی خوش ہوگا اور غریب بھی خوش ہوکر آپکو دعائیں دیگا اس سے معاشرے میں اور محبت کی پرون چڑھے گا اور ایک پر امن معاشرہ تشکیل پائے گا انہوں نے عوام کو منتبہ کیا کہ اس بار حکومت ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیگا جس میں جیل جانا ہوگا اور بھاری جرمانہ بھی ادا کیا جائیگا لہذا عوام چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے گریز کریں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -