جندول میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا

جندول میں ایک شخص کو قتل کردیا گیا

  

جندول(نمائندہ پاکستان ) تھانہ ثمرباغ کے حدود گاوں کوٹکی میں توصیف ولد شاہ اسلام نے فائرنگ کرتے ہوئے شہنشاہ ولد حکیم خان کو قتل کر دیا ہے ، تھانہ معیار پولیس کے مطابق چار روز قبل مذکورہ فریقین کے مابین مسجد میں نماز کے وقت کی تبدیلی پر تنازعہ اور ہاتھا پائی ہوئی تھی اور مسجد میں موجود لوگوں نے فریقین کے کو چڑا لیا تھا تاہم واقعہ کے تین روز بعد فریقین کے مابین دوبارہ آمنا سامنا ہوا اور ایک مرتبہ پھر لڑ پڑے جس کی وجہ سے توصیف نے پستول سے فائرنگ کرتے ہوئے شہنشاہ کو گولی مار دی جو موقع پر جانبحق ہوا ، پولیس کے مطابق ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا ہے اور انہوں نے ملزم کے خلاف دفعہ 302اور506کے تحت ایف آئی آر درج کر لی ہے اور ملزم کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ واقعہ کے حوالہ سے انکوائری بھی جاری ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -