لنڈی کوتل ،پولیٹیکل انتظامیہ نے چاند رات پر فائرنگ پر پابندی عائد کردی

لنڈی کوتل ،پولیٹیکل انتظامیہ نے چاند رات پر فائرنگ پر پابندی عائد کردی

  

خیبر ایجنسی ( بیو رورپورٹ) لنڈیکوتل پولیٹیکل انتظامیہ نے چاند رات فائر نگ پر پابندی عائد کر دی ہو گی،خلاف ورزی کر نے پر جرمانہ اور قید کی سزا ہو گی ۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نیازمحمد خان ،لنڈیکوتل سب ڈویژن میں امن وامان کا فضا قائم رکھنے کے لئے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ نیازمحمد نے سپیشل فورس تشکیل دی ہے جو عید سے پہلے اور عید کے موقع پر لنڈیکوتل بازار اور مسجدوں کی نگرانی کر یگی انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران بتایا کہ حساس قرار دینے والے علاقوں کوپولیٹیکل انتظامیہ کے خا صہ دار فورس تعینات کیا ہے جوعید الفطرکے نماز کے وقت مقامی مسجدوں کی نگرانی کرے گی پولیٹکل تحصیلدار ارشاد مہمند نے رابطے پر بتایا کہ چاند رات کو فائرنگ پر مکمل پابندی ہو گی جو خلاف ورزی کریگا تو ان کا ٹھکانہ جیل ہو گااور جرمانہ بھی کیا جائیگا ،عید خو شیوں کی پیغام لاتی ہے، عید کی خوشیاں غم میں تبدیل کر نے کی ہر گز اجازت نہیں دینگے انہوں نے کہا کہ لنڈیکوتل کی امن وامان کی فضا ہر صورت قائم رکھے گے جو ہماری ذمہ داری بنتی ہے۔ خیبر یو تھ فورم نے پو لیٹکل انتظا میہ کے اس اقدام کو بہت سراہا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -