معصوم انسانوں کو نشانہ بنانا بزدلی ہے: نواز شریف، دشمن کو قوم کی خوشیاں چھیننے نہیں دیں گے: جنرل باجوہ

معصوم انسانوں کو نشانہ بنانا بزدلی ہے: نواز شریف، دشمن کو قوم کی خوشیاں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلا م آ با د،راولپنڈی ( (ما نیٹر نگ ڈیسک)وزیراعظم نواز شریف نے کوئٹہ اور پا را چنا ر میں دہشت گرد حملو ں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں معصوم انسانوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں اور انتہاپسندوں کی بزدلی کی بدترین مثال ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم پرعزم ہوکر دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا دے گی۔وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں سنگین جرم میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کیلئے کوئی کسراٹھانہ رکھیں۔ دہشت گردی میں ملوث عناصر کو ہرصورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولیات فوری مہیاکی جائیں، وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد کسی طور قابل رحم نہیں ، انہیں ہر صورت انجام تک پہنچائیں گے۔علاوہ ازیں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دشمنوں کو قوم کی خوشیاں چھیننے نہیں دیں گے، ملک بھر میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملک بھر میں حالیہ دہشت گردی کی لہر کے حوالے سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے قوم کی خوشیاں چھیننے کی کوششیں کر رہا ہے، دشمن کے عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ملک بھر میں سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے جبکہ خفیہ اطلاعات پر ملک بھر میں سرچ آپریشن شروع کردئیے گئے ہیں۔قوم کے حوصلے بلند ہیں اور انہی بلند حوصلوں کی بنیادپر دشمن کو شکست دیں گے۔