قصائیوں کو من مانی نہیں کرنے دی جائیگی ،اے سی چھوٹا لاہور
تورڈھیر(نمائندہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنرلاہورگوہرخان نے قصائیوں کو دوٹھوک الفاظ میں کہا ہے کہ عیدالفطرکاموقع غنیمت سمجھ کر کسی قصائی کو عوام کی کھال اُتارنے نہیں چھوڑاجائیگا، تحصیل لاہوربھر کے تمام قصائی بڑاگوشت سرکاری ریٹ270 روپے فی کلو بیچنے پراکتفاکریں بصورت دیگریہ کسب ہی چھوڑیں، قیمہ بناکے بیچنے پر پہلے سے پابندی عائد ہے خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کاروائی ہوگی جبکہ تمام قصائی دکانوں کے باہر کھلے تخت پر گوشت فروخت نہ کرسکے گااوردکانوں کے اندر بھی تخت کے گردکپڑے کی جھالی لگاکرگوشت ڈھانپنے کے پابند ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز تورڈھیرکے قصائیوں سے اپنے آفس میں ملاقات کے دوران کیا ہے اس موقع پر تحصیل ناظم لاہورسہیل خان اورتحصیل کونسلر مستجاب خان ایڈوکیٹ بھی موجود تھے اے سی گوہر خان نے اس اَمرپر سخت غصے کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال عید کی رات450 روپے فی کلو بڑاگوشت فروخت ہونے کی شکایت موجود ہے واضح رہے کہ بڑے گوشت کاسرکاری ریٹ 270 روپے فی کلومقرر ہے جس سے تجاوز کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا اگر کسی قصائی کے خلا ف حکم ادولی کی شکایت ملی تواسے پانچ ہزار روپے جرمانہ کیساتھ ساتھ جیل بھی بھیج دیا جائیگا اے سی لاہور نے قصائیوں کو یہ بھی یقین دلایا کہ اگر کہیں میرے آفس کے نام پر یاکسی پولیس چوکی تھانہ کا کوئی اہلکار مفت گوشت کسی قصائی سے مطالبہ کریگا تو ضرور مجھے اسکے خلاف بھروقت اطلاع دے دیجئے گا جس پر قصائیوں نے پولیس سٹیشن تورڈھیر کے اہلکار آصف نامی سپاہی کے خلاف شکایات کے امبار لگاتے ہوئے کہا کہ موصوف سپاہی بلاناغہ روزانہ آکر دودو کلو گوشت فری لے جارہا ہے اور اگر کوئی قصائی کبھی رقم کاتقاضا کرتا ہے تو موصوف برابھلا اورگالیاں دینے پر بھی اُترجاتا ہے۔