شاداب خان کی معروف گلوکارہ کیساتھ تصویر سامنے آگئی

شاداب خان کی معروف گلوکارہ کیساتھ تصویر سامنے آگئی
شاداب خان کی معروف گلوکارہ کیساتھ تصویر سامنے آگئی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ٹیم کے نوجوان سپن بالر شاداب خان کی مومنہ مستحسن کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ مومنہ مستحسن نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر شاداب خان کے ساتھ لی گئی سیلفی شیئر کی ہے جو سٹیزن فاﺅنڈیشن طلبا میں عید کے تحائف کی تقسیم کے حوالے سے تقریب کے دوران بنائی گئی تھی۔تقریب میں دونوں سٹار ز موجود تھے جہاں شائقین نے تو شاداب خان اور مومنہ مستحسن کیساتھ بے شما ر سیلفیاں بنائیں جس کے بعد مومنہ اور شاداب خان اپنی سیلفی لینے میں مصروف ہو گئے۔

تصویر تیزی سے سوشل میڈیا پروائرل ہو رہی ہے جسے صارفین خوب پسند کر رہے ہیں ۔ انسٹا گرام صارفین نے مومنہ مستحسن کو خوب سراہا ہے جبکہ ایک صارف نے شاداب خان کی تصویر دیکھ کر لکھا ہے کہ ”بھائی ڈر کیوں رہے ہو“۔

مزید :

کھیل -