مسجد الحرام میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام ، دہشتگرد کتنا قریب پہنچ چکا تھا ؟ پریشان کن خبرآگئی

مسجد الحرام میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام ، دہشتگرد کتنا قریب پہنچ چکا ...
مسجد الحرام میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی ناکام ، دہشتگرد کتنا قریب پہنچ چکا تھا ؟ پریشان کن خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مکہ مکرمہ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسجد الحرام میں دہشتگردی کے منصوبے کی ٹھان کر پیش قدمی کرنے والا خودکش بمبار اس مقدس اور متبرک مقام سے 800میٹر دور رہ گیا تھا جب سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے بعد اس نے خود کو اڑا لیا ۔ 

”العربیہ “ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے مکہ مکرمہ میں دہشتگردی کی کارروائیوں کو ناکام بنا دیا ۔پہلی کارروائی العسیلہ کے علاقے جبکہ دوسری اجیاد المصافی کالونی میں کی گئی۔ اجیاد المصافی ہی کے علاقے میں مسجد الحرام واقع ہے۔اجیاد کالونی حرم مکہ سے متصل تاریخی علاقہ ہے جسے انتہا پسند اپنے دہشت گرد منصوبے کے بیس کیمپ کے طور پر استعمال کرنا چاہتے تھے تاکہ وہاں سے حرم مکی کے کمپلیکس کو نشانہ بنایا جا سکے۔
اجیاد کالونی مسجد حرام سے صرف 800 میڑ کے فاصلے پر ہے جہاں سیکیورٹی اہلکاروں نے پیشگی کارروائی کر کے دنیا کے مقدس ترین مقام کو دہشت گردی سے بچایا۔
سعودی شہریوں نے سوشل میڈیا پر موبائل کیمروں سے بنائی گئی ویڈیو پوسٹ کی ہیں جس میں خودکش بمبار مکہ المکرمہ کے پرامن شہر میں خودکش کو دھماکے سے اڑاتا ہے، جس کے بعد اس کے جسم کے ٹکڑے عمارت کے ملبے تلے دبے نظر آتے ہیں۔
اجیاد کالونی میں سال کے ان دنوں میں بہت زیادہ رش ہوتا ہے کیونکہ حرم کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ معتمرین اور حجاج کی من پسند جگہ سمجھی جاتی ہے۔ یہاں بہت سے ہوٹل بھی واقع ہیں جہاں زائرین قیام کرتے ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -