انگلینڈ کے مشہور کرکٹر نے محمد عامر سے ایسی خواہش کااظہار کردیا کہ جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا

انگلینڈ کے مشہور کرکٹر نے محمد عامر سے ایسی خواہش کااظہار کردیا کہ جان کر آپ ...
انگلینڈ کے مشہور کرکٹر نے محمد عامر سے ایسی خواہش کااظہار کردیا کہ جان کر آپ کا سر بھی فخر سے بلند ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )برطانوی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان الیسٹر کک نے پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر سے اردو زبان سیکھنا شروع کردی ۔
ایسکس کاونٹی کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد عامر نے آسٹریلوی ویب سائٹ کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے اور الیسٹر کک کے درمیان کوئی تناﺅ نہیں ہے ،وہ اچھے کھلاڑی ہیں اور انہوں نے میری معاونت کی ہے ،الیسٹر کک اچھے بلے باز ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے انسان بھی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب میرا الیسٹر کک سے پہلی مرتبہ تعارف ہوا تو وہ بہت اچھے طریقے سے ملے بلکہ انہوں نے مجھ سے فرمائش بھی کی ہے کہ میں انہیں اردو سیکھنے میں مدد دوں ۔ان کا کہنا تھا کہ فا ئنل میں بھارت کے خلاف کار کردگی سے میرے کیر ئیر کو نئی سمت ملی ہے ،فائنل میں اپنے ملک کے لیے پر فارم کرنے کی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کر سکتا ۔

مزید خبریں :شاداب خان کی معروف گلوکارہ کیساتھ تصویر سامنے آگئی

مزید :

کھیل -