”سجل علی کی آنکھیں بہت خوبصورت اور گہری ہیں “، بالی ووڈ ہدایتکار نے پاکستانی اداکارہ کو فلم میں کاسٹ کرنے کی وجہ بتا دی

”سجل علی کی آنکھیں بہت خوبصورت اور گہری ہیں “، بالی ووڈ ہدایتکار نے ...
”سجل علی کی آنکھیں بہت خوبصورت اور گہری ہیں “، بالی ووڈ ہدایتکار نے پاکستانی اداکارہ کو فلم میں کاسٹ کرنے کی وجہ بتا دی

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ ہدایت کار روی اودے وار نے پاکستانی اداکارہ سجل علی کو فلم ”مام“ میں کاسٹ کرنے کی وجہ بتا دی جن کا کہنا ہے کہ انہوں نے اداکارہ کی آنکھیں بے حد خوبصورت اور گہری ہیں جس وجہ سے انہیں کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہدایتکار نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ مجھے اس کردارکے لیے ایک ایسی لڑکی کی ضرورت تھی جو بنا کچھ کہے صرف چہرے کے اتار چڑھاو¿ سے اپنی بات کہہ دے لہذٰامیں سجل علی کو ان کی آنکھوں کی وجہ سے فلم میں کاسٹ کیا ۔

روی اودے وار کا مزید کہنا تھا کہ سجل علی کی آنکھیں بہت خوبصورت اورگہری ہیںجو بنا کچھ کہے سامنے والے تک اپنی بات باآسانی پہنچا دیتی ہیں۔” سجل بہترین اداکارہ ہیں ان کی اداکاری نے ہم سب کو بے حدمتاثر کیا“۔

فلم مام میں سجل علی کے علاوہ سری دیوی کو بھی کاسٹ کیا گیا ہے جو سجل کی والدہ کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ پاکستانی اداکار عدنان صدیقی سجل کے والد کے رول میں نظر آئیں گے۔ اس کے علاوہ اداکار نوازالدین صدیقی اور اکشے کھنا بھی فلم میں اہم کردارمیں نظر آئیں گے، فلم 7 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید :

تفریح -