کراچی 2030 میں ڈھائی کروڑ آبادی کے ساتھ دنیا کا ساتواں بڑا شہر بن جائیگا

کراچی 2030 میں ڈھائی کروڑ آبادی کے ساتھ دنیا کا ساتواں بڑا شہر بن جائیگا
کراچی 2030 میں ڈھائی کروڑ آبادی کے ساتھ دنیا کا ساتواں بڑا شہر بن جائیگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(صباح نیوز)کراچی ڈھائی کروڑ کی آبادی کے ساتھ 2030 میں دنیا کا ساتواں بڑا شہر ہو گا جبکہ چین کے تین اور بھارت کے دو شہر بھی10 بڑے شہروں کی فہرست میں شامل ہوں گے۔رپورٹ کی مطابق ٹوکیو 3 کروڑ 75 لاکھ کی آبادی کے ساتھ دنیا کا سب سے بڑا شہر ہو گا۔ بھارتی دارالحکومت دلی3 کروڑ61 لاکھ کی آبادی کے ساتھ دوسرا بڑا شہر بن جائے گا۔ دوسری جانب چین کا شہر شنگھائی تیسرے، ممبئی چوتھے، بیجنگ پانچویں، ڈھاکا چھٹے، کراچی ساتویں، قاہرہ آٹھویں، نائیجیریا کا شہر لاگوس نویں اور میکسیکو سٹی دسویں نمبر پر آ جائے گا۔

مزید :

کراچی -