بستر پر پیشاب کرنے کی سزا:بے رحم شخص کے ہاتھوں 6سالہ بچی قتل

بستر پر پیشاب کرنے کی سزا:بے رحم شخص کے ہاتھوں 6سالہ بچی قتل
بستر پر پیشاب کرنے کی سزا:بے رحم شخص کے ہاتھوں 6سالہ بچی قتل

  

نئی دہلی(ویب ڈیسک)بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر فرید آباد میں سورابھ نامی شخص نے بستر پر پیشاب کرنے پر بچی کو قتل کردیا ۔بھارتی میڈیاکے مطابق پارول نامی خاتون شوہر سے علیحدگی کے بعد اپنے دوست سورابھ کے گھر میں 6 سالہ بیٹی رابی کے ہمراہ رہائش پذیر تھی۔سورابھ کو بچی کا رہنا پسند نہیں تھا ۔گزشتہ روز بچی نے بستر پر پیشاب کیا تو سورابھ نے طیش میں آکر بچی کا سر دیوار پر دے مارا جس سے وہ بے ہوش ہوگئی۔بعد ازاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

مزید :

بین الاقوامی -