کرم ایجنسی، پاراچنار دھماکوں میں شہید افراد کی تعداد 45 ہوگئی، 200 سے زائد زخمی

کرم ایجنسی، پاراچنار دھماکوں میں شہید افراد کی تعداد 45 ہوگئی، 200 سے زائد زخمی
کرم ایجنسی، پاراچنار دھماکوں میں شہید افراد کی تعداد 45 ہوگئی، 200 سے زائد زخمی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پاراچنار(صباح نیوز)پارا چنار کے طوری بازار میں دو دھماکوں میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد 45ہو گئی، 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔گزشتہ روز پارا چنار میں تین منٹ کے وقفے سے دو دھماکے ہوئے، پہلے دھماکے کی آواز سن کر لوگ پہنچے تو دوسرا دھماکا کردیا گیا،گونج دس سے پندرہ کلومیٹر دور تک سنی گئی ۔کرم ایجنسی کے صدرمقام پاراچنارکی عید گاہ مارکیٹ سے متصل طوری بازارشام پانچ بجے کے بعد دھماکوں سے گونج اٹھا۔طوری بازار میں افطارکی خریداری میں مصروف روزہ داروں کونشانہ بنایاگیا۔ابھی پہلے دھماکے کے زخمیوں کو ریسکیو کیا جارہا تھاکہ تین منٹ بعد اچانک دوسرا دھماکا کردیا گیا جس سے زیادہ جانی نقصان ہوا۔شاہدین کے مطابق 10سے 15کلومیٹردور تک دھماکا سنا گیا۔ دھماکوں کے بعد پاک آرمی اور فرنٹیئر کور کے دستے بھی موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ایم این اے ساجد طوری نے بتایا کہ علاقہ ریڈ زون کے قریب ہونے کے باعث یہاں سیکورٹی نہایت سخت ہوتی ہے ۔پہلے دھماکے میں نقصان کچھ کم ہوا تھا لیکن دوسرے دھماکے میں جانی نقصان زیادہ ہوا ہے۔دھماکوں کے بعدہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ۔

مزید : کرّم