چین'صوبہ سیچوان میں لینڈ سلائیڈ، 100 افراد دب گئے،40 مکانات تباہ ہوئے

چین'صوبہ سیچوان میں لینڈ سلائیڈ، 100 افراد دب گئے،40 مکانات تباہ ہوئے
چین'صوبہ سیچوان میں لینڈ سلائیڈ، 100 افراد دب گئے،40 مکانات تباہ ہوئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(صباح نیوز)چین کے جنوب مغربی صوبے سیچوان میں لینڈ سلائیڈ میں کم از کم100 افراد دب گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈ میں کم از کم 40 مکانات تباہ ہوئے ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے پہاڑی کا ایک حصہ ٹوٹ کر گرا جس کے باعث لینڈ سلائیڈ ہوئی۔حکام نے ریسکیو کا کام شروع کر دیا۔چین کے اخبار پیپلز ڈیلی نے تصاویر شائع کی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بھاری مشینری سے پتھروں کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔حکام کے مطابق لینڈ سلائیڈ سے دریا کا دو کلومیٹر کا حصہ بھی بلاک ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ چین کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈ کا خطرہ رہتا ہے خاص طور پر شدید بارشوں کے دوران۔