چارسدہ میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید،فائرنگ سے 2اشتہار ی بھی ہلاک

چارسدہ میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید،فائرنگ سے 2اشتہار ی بھی ...
 چارسدہ میں اشتہاریوں کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید،فائرنگ سے 2اشتہار ی بھی ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ ( آن لائن )چارسدہ کے علاقے مندی میں پولیس مقابلے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق چارسدہ کے علاقے مندی میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران اشتہاری ملزمان نے فائرنگ کر کے اے ایس آئی خان ولی شاہ کو شہید کر دیا ، جوابی فائرنگ سے 2اشتہاری ملزمان بھی مارے گئے جو سگے بھائی تھے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اشتہاری ملزمان کی موجودگی پر سرچ آپریشن جاری تھا کہ اس دوران پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی گئی جس سے اے ایس آئی شہید ہوئے۔ جوابی فائرنگ سے دو اشتہاری بھی مارے گئے جن کے دیگر ساتھی فرار ہو گئے۔ 

مزید :

چارسدہ -