برطانیہ میں غیر مسلموں کے لیے دعوت افطار
لندن(صباح نیوز)برطانیہ میں غیر مسلموں کے لیے دعوت افطار کا زبردست پروگرام منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں برطانوی شہریوں نے شرکت کی ۔برطانوی شہر برسٹل میں غیر مسلموں کے لیے منعقدہ عظیم الشان دعوت افطار کا مقصد لندن اور مانچسٹر میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد بین المذاہب ہم آہنگی کا قیام عمل میں لانا تھا۔غیر مسلموں کے لیے بڑے پیمانے پر افطار کے اس پروگرام کو مقامی سطح پر خاص طور پر سراہا گیا۔