جے آئی ٹی کی شکایت پر تحقیقات کے لیے 4رکنی کمیٹی قائم ہو گئی

جے آئی ٹی کی شکایت پر تحقیقات کے لیے 4رکنی کمیٹی قائم ہو گئی
جے آئی ٹی کی شکایت پر تحقیقات کے لیے 4رکنی کمیٹی قائم ہو گئی

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاناما کیس تحقیقات کے دور ان جے آئی ٹی کی جانب سے شکایت کرنے پر سپریم کورٹ کے حکم پر 4 رکنی تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔چار رکنی تحقیقاتی کمیٹی ڈی جی ایف آئی اے نے تشکیل دی ہے جو ایس ای سی پی کے ریکارڈ میں تبدیلی کی تحقیقات کرے گی۔کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ونگ ہیڈ کوارٹر مقصود الحسن کریں گے جبکہ کمیٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان، طاہر تنویر اور فاروق لطیف شامل ہوںگے۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے ایس ای سی پی پر ریکارڈ میں تبدیلی کا الزام لگایا تھا۔

مزید :

قومی -