مکہ ,جمعة الوداع پر مسجدالحرام پر حملے کے بڑے منصوبے ناکام بنادیا گیا ,پانچ ملزم گرفتار

مکہ ,جمعة الوداع پر مسجدالحرام پر حملے کے بڑے منصوبے ناکام بنادیا گیا ,پانچ ...
مکہ ,جمعة الوداع پر مسجدالحرام پر حملے کے بڑے منصوبے ناکام بنادیا گیا ,پانچ ملزم گرفتار

  

مکہ مکرمہ (این این آئی)مکہ المکرمہ میں جمعة الوداع پر مسجدالحرام پر حملے کے دو بڑے منصوبے ناکام بنا دیئے گئے ۔حرم کے نواح میں موجود حملہ آور نے گرفتاری کی وارننگ پر خودکودھماکے سے اڑالیا۔5سیکورٹی اہلکاروں سمیت11افراد زخمی ہوگئے۔میڈیار پورٹ کے مطابق خاتون سمیت5مشتبہ افرادکوحراست میں لے لیا گیا ۔دہشتگردوں کے دو گروپ مکہ اور ایک جدہ میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے ۔سعودی عرب میں دہشت گردوں کے ناپاک ارادے خاک میں ملادئیے گئے۔سعودی سیکورٹی فورسز نے مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن،سب سے حرمت والے مقام،مسجدالحرام میں خود کش حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا دہشت گردوں نے تین گروپ تشکیل دئیے تھے ,جن میں سے ایک جدہ اور دو مکہ میں موجود تھے۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دہشت گردوں میں سے ایک خودکش حملہ آور مکہ کے نواح میں واقع الجیاد المصافی کالونی کے گھر میں موجود تھا۔جسے سیکورٹی فورسز نے گھیرا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا دھماکے سے5سکیورٹی اہلکاروں سمیت11افرادمعمولی زخمی ہوئے اس سے پہلے العسیلہ میں بھی سیکورٹی فورسز نے کارروائی کی ¾سعودی سیکورٹی فورسز نے اب تک خاتون سمیت5مشتبہ افرادکوحراست میں لیا ہے۔

مزید :

عرب دنیا -