”میں اپنے دفتر میں داخل ہوئی تو سامنے پھول پڑے تھے جو فخر زمان نے بھجوائے“ مشہور ہوتے ہی فخر زمان نے لڑکی کو پھول بھجوا دئیے، یہ کون ہے اور کرکٹر کیساتھ ان کا کیا تعلق ہے؟ آپ بھی جانئے

”میں اپنے دفتر میں داخل ہوئی تو سامنے پھول پڑے تھے جو فخر زمان نے بھجوائے“ ...
”میں اپنے دفتر میں داخل ہوئی تو سامنے پھول پڑے تھے جو فخر زمان نے بھجوائے“ مشہور ہوتے ہی فخر زمان نے لڑکی کو پھول بھجوا دئیے، یہ کون ہے اور کرکٹر کیساتھ ان کا کیا تعلق ہے؟ آپ بھی جانئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپینز ٹرافی کے فائنل میچ میں جاندار اننگز کھیلنے والے فخر زمان نے صائمہ نامی خاتون کو اپنا منیجر مقرر کر دیا ہے اور پہلے روز ان کی دفتر آمد پر پھول بھی بھجوا دئیے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ جے پور ٹریفک پولیس کا اشتہار، جسپریت بمرا بھی میدان میں آگئے

فخر زمان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر جاری اپنے پیغام میں مداحوں کو آگاہ کیا کہ ”تازہ ترین اپ ڈیٹس، پی آر، کاروبار اور میڈیا انکوائریز کیلئے میری منیجر کو ٹوئٹر پر فالو کریں۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ چیمینز ٹرافی میں شکست، معروف ترین کرکٹر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، دنیا بھر میں اپنے مداحوں کو افسردہ کر دیا

دوسری جانب ان کی منیجر نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پھولوں کی ایک تصویر اپ لوڈ کی اور لکھا ”میں اپنے دفتر میں ابھی داخل ہوئی تو مجھے یہ نظر آئے۔ بہت بہت شکریہ فخر زمان، آپ اپنی مینجمنٹ ٹیم کا بہت خیال رکھتے ہیں جیسے ہم آپ کا، بہت ہی شریف اور اچھا آسان ہے۔“

مزید :

کھیل -