مظفرآباد، پٹہکہ کے مقام پر مسافر جیپ کھا ئی میں گر نے سے 3افراد جاں بحق 2زخمی

مظفرآباد، پٹہکہ کے مقام پر مسافر جیپ کھا ئی میں گر نے سے 3افراد جاں بحق 2زخمی
مظفرآباد، پٹہکہ کے مقام پر مسافر جیپ کھا ئی میں گر نے سے 3افراد جاں بحق 2زخمی

  

مظفرآباد ( آن لائن) چھکڑیاں سے مظفرآباد آتے ہوئے پٹہکہ کے مقام پر مسافر جیپ حادثے کا شکار ,6ماہ کے بچے سمیت 3افراد جاں بحق 2زخمی ، زخمیوں کو سی ایم ایچ ہسپتال مظفرآباد منتقل کردیا گیا ، جبکہ میتوں کو اپنے آبائی گاﺅں چھکڑیاں منتقل کردیا گیا جہاں اُن کی نماز ِ جنازہ ادا کی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق عید کی خریداری کے لئے مظفرآباد آنے والی مسافر جیپ  پٹہکہ کے مقام سے موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں جیپ میں سوا رسلیمان ، شازیہ اور 6ماہ کا بچہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ ڈرائیور رشید سمیت دو افراد شدید زخمی جنہیں سی ایم ایچ مظفرآباد منتقل کردیا گیا جبکہ ایک اور واقعہ اعوان پٹی کے مقام پر رکشہ گہری میں جاگرا جس میں کانسٹیبل شدید زخمی ، سی ایم ایچ مظفرآباد شفٹ کردیا گیاجبکہ جیپ حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6ماہ بچے سمیت گھر کے دیگر دو افراد کی نماز ِ جناز ہ اُن کے گاﺅں چھکڑیاں میں ادا کی گئی ۔

مزید :

مظفرآباد -