گورنر پنجاب رفیق رجوانہ لندن کے ہسپتال سے گھر منتقل ، تیزی سے رو بصحت‘ کھانا پینا شروع کر دیا

گورنر پنجاب رفیق رجوانہ لندن کے ہسپتال سے گھر منتقل ، تیزی سے رو بصحت‘ کھانا ...
گورنر پنجاب رفیق رجوانہ لندن کے ہسپتال سے گھر منتقل ، تیزی سے رو بصحت‘ کھانا پینا شروع کر دیا

  

 ملتان (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب رفیق رجوانہ لندن کے ہسپتال سے گھر منتقل ہو گئے ہیں اور تیزی سے روبصحت ہیں۔ انہوں نے کھانا پینا شروع کر دیا ہے اور ہلکی واک بھی شروع کر دی ہے ‘ ان کے تینوں صاجزادے آصف رجوانہ‘ کاشف رجوانہ اور ڈاکٹر یاسر رجوانہ لندن میں ان کے ساتھ ہیں۔

روزنامہ ایکسپریس  کے مطابق آصف رجوانہ کل اتوار کو پاکستان آجائیں گے اور عیدالفطر ملتان میں منائیں گے تاہم ملک رفیق رجوانہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق 10 سے 15 جولائی کے درمیان پاکستان آئیں گے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ ملک رفیق رجوانہ نے دوسری بار بائی پاس آپریشن کروایا ہے ‘ 15 سال قبل انہوں نے بائی پاس کروایا تھا لیکن دوبارہ دل کا عارضہ لاحق ہوا تو انہوں نے لاہور اور کراچی کے ہسپتالوں میں بائی پاس کرانے کی کوشش کی لیکن ماہرین نے انہیں مشورہ دیا کہ دوسری بار بائی پاس پیچیدہ عمل ہے اس لئے آپ لندن کے ہسپتال سے آپریشن کرائیں۔

اخبار کے مطابق ان کا بائی پاس کامیابی سے ہوا ہے اور اب وہ ہسپتال سے کرایہ پر لئے گئے گھر میں منتقل ہو گئے ہیں۔ رجوانہ خاندان اور لیگی رہنماﺅں نے ان کی صحت یابی کیلئے دعاﺅں کی اپیل کی ہے۔

مزید :

ملتان -