پشاور میں پاک فوج کی کارروائی ،3دہشت گرد ہلاک

پشاور میں پاک فوج کی کارروائی ،3دہشت گرد ہلاک
پشاور میں پاک فوج کی کارروائی ،3دہشت گرد ہلاک

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فوج نے پشاور میں کارروائی کر کے 3دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ،مقابلے کے دوران ایک جوان اور تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے جس کے تحت پشاور کے علاقے متھرا میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی ۔اس دوران دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کی تو پاک فوج کی جوابی فائرنگ سے تینوں دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔مقابلے کے دوران ایک پاک فوج کا جوان اور تین پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد دینے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد،جڑانوالہ اور گوجرہ کے ملحقہ علاقوں میں بھی آپریشن جاری ہے ،پنجاب رینجرز سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں میں آپریشن کر رہی ہے ۔ان کارروائیوں کے دوران 12مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔

مزید :

قومی -