پیمرا نے سماءنیوز کو قوم کے ہر دلعزیز کپتان سے معافی مانگنے کا حکم دیدیا، کس بات پر معافی مانگنے کا کہا جا رہا ہے؟ جان کر آپ پیمرا کو شاباش دیں گے

پیمرا نے سماءنیوز کو قوم کے ہر دلعزیز کپتان سے معافی مانگنے کا حکم دیدیا، کس ...
پیمرا نے سماءنیوز کو قوم کے ہر دلعزیز کپتان سے معافی مانگنے کا حکم دیدیا، کس بات پر معافی مانگنے کا کہا جا رہا ہے؟ جان کر آپ پیمرا کو شاباش دیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے چیمپینز کے چیمپین کپتان کے بارے میں عامر سہیل کی غیرذمہ دارانہ بیان بازی نشر کرنے پر سماءنیوز چینل سے ناظرین اور قوم کے ہر دلعزیز کپتان سرفراز احمد سے معافی مانگنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فہد مصطفی کے شو سے کروڑوں دلوں پر چھانے والی فبیہا شیرازی نے نوجوانوں کی ” عید خراب“ کر دی، میک اپ کے بغیر تصاویر دیکھ کر کروڑوں دل چکنا چور ہو گئے
پیمرا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سماءٹی وی چینل کی انتظامیہ کو پروگرام ”مشن اول“ جو کہ مورخہ 14 جون 2017ءکو نشر ہوا، میں سابق کپتان عامر سہیل کے موجودہ کپتان سرفراز احمد کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیان بازی پر چینل کو ناظرین اور کرکٹ ٹیم کے کپتان سے معذرت کی ہدایت کی ہے۔
انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ معذرت مورخہ 25 جون 2017ءکو نیوز بلیٹن کے دوران پرائم ٹائم پر نشیر کیا جائے۔ مزید برآں چینل کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ معذرت پر مبنی تحریر بھی سکرین پر دکھائی جائے۔ اتھارٹی کو ڈائریکٹر ایچ آر او ایڈمن بریگیڈئیر سجاد حمید پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سماءٹی وی کے خلاف شکایت موصول ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں اپنے دفتر میں داخل ہوئی تو سامنے پھول پڑے تھے جو فخر زمان نے بھجوائے“ مشہور ہوتے ہی فخر زمان نے لڑکی کو پھول بھجوا دئیے، یہ کون ہے اور کرکٹر کیساتھ ان کا کیا تعلق ہے؟ آپ بھی جانئے
اس فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں اتھارٹی پیمرا آرڈیننس کے سیکشن 29 اور 30 اور دیگر پیمرا قوانین کے تحت مزید کارروائی کرے گا۔ پیمرا کی جانب سے جاری ہونے والا نوٹس ذیل میں دیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -