20ہفتوں کےبعد کےحمل کو بھی اسقاط کی اجازت ہونا چاہیے، بھارتی سپریم کورٹ

20ہفتوں کےبعد کےحمل کو بھی اسقاط کی اجازت ہونا چاہیے، بھارتی سپریم کورٹ
20ہفتوں کےبعد کےحمل کو بھی اسقاط کی اجازت ہونا چاہیے، بھارتی سپریم کورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ قانون میں 20ہفتوں کےبعد کےحمل کو بھی اسقاط کی اجازت ہونا چاہیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ میڈیکل ٹرمینیشن آف پریگنینسی(ایم ٹی پی) ایکٹ کے تحت بیان کردہ دورانیے کے بعد بھی بیماری کے شکار’’ جنین‘‘ کے اسقاط حمل کےلئے خواتین کو اجازت ملنا چاہیے، جسٹس ڈی وائی چندراچند اور سنجے کشن کول نے کلکتہ سے تعلق رکھنے والی25ہفتوں کی حاملہ خاتون کی اسقاط حمل کی درخواست سماعت کےلئے منظور کرتے ہوئے مغربی بنگال حکومت کی جانب سے تشکیل دیے گئے میڈیکل بورڈ کو خاتون اور اس کے بیمار’’ جنین‘‘کی میڈیکل کنڈیشن پر مبنی رپورٹ بھیجنے کےلئے کہا ہے۔