بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں پر چین کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں : ڈونلڈ ٹرمپ

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں پر چین کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں : ڈونلڈ ٹرمپ
بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں پر چین کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں : ڈونلڈ ٹرمپ

  

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں پر چین کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہوں ، مختلف شعبوں میں چین امریکہ تعاون میں پیش رفت پر بہت خوش ہوں ، مجھے جی سربراہی سمٹ کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی توقع ہے، مار آ لاگو میں صدر شیسے ملاقات کامیاب رہی ، بہت سے معاملات میں اتفاق رائے حاصل ہوا ہے، جبکہ چینی ریاستی کونسلر یانگ جے چھی نے کہا چین امریکہ کے ساتھ تعاون کیساتھ مختلف سطحوں کے تبادلے برقرار رکھنا چاہتا ہے،ر باہمی اعتماد کی بنیاد پر اختلافات حل کرنے پر تیار ہیں ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاوس میں چینی ریاستی کونسلر یانگ جے چھی سے ملاقات کی ۔ جس میں یانگ جے چھی نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو چینی صدر شی جن پنگ کی طرف سے پرخلوص سلام پہنچایا اور کہاکہ مار آ لاگو کی ملاقات میں چین اور امریکہ کے سربراہوں کے اتفاق رائے کی روشنی میں حال ہی میں چین امریکہ تعلقات کی ترقی میں بڑی پیش رفت حاصل ہوئی ہے ۔ دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھایا ہے ۔ اور اقتصادی تعاون میں سو دن کے منصوبے میں جلدی فائدے کے حوالے سے اتفاق رائے حاصل ہوا ہے ۔

مزید :

بین الاقوامی -