سعودیہ میں دراندازی پر کئی حوثی مارے جانے کی اطلاع

سعودیہ میں دراندازی پر کئی حوثی مارے جانے کی اطلاع
سعودیہ میں دراندازی پر کئی حوثی مارے جانے کی اطلاع

  

جازان (آئی این پی) سعودی عرب کی سکیورٹی فورسز نے سرحد پار یمن سے دراندازی کی متعدد کوششیں ناکام بنادیں۔ کئی حوثیوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے جنوبی شہر جازان کے ساحلی علاقے الخوبہ سے حوثی دہشتگردوں نے سعودی عرب میں دراندازی کی کوشش کی تھی جسے ناکام بنادیا گیا۔ سعودی فورسز نے ساحلی علاقے جبلی المدبع اور الغاویہ سمیت متعدد مقامات سے دراندازی کی کوشش کی مگر سعودی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں حوثیوں کا بے پناہ جانی نقصان ہوا ہے۔ سعودی بارڈر فورسز نے دراندازی کرنے والے حوثی باغیوں کو توپ خانےا ور گن شپ ہیلی کاپٹروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں درجنوں حوثی ہلاک اور زخمی ہوگے جبکہ ان کی کئی گاڑیوں بھی تباہ ہوئی ہیں۔ حوثی باغی لاشیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

مزید :

عرب دنیا -