لانڈھی سے لاپتہ بچی سرجانی سے مل گئی, زیادتی کا شبہ

لانڈھی سے لاپتہ بچی سرجانی سے مل گئی, زیادتی کا شبہ
لانڈھی سے لاپتہ بچی سرجانی سے مل گئی, زیادتی کا شبہ

  

کراچی (ویب ڈیسک) لانڈھی سے لاپتہ ہونے والی 6 سالہ بچی ایک روز بعد سرجانی سے زخمی حالت میں مل گئی ، پولیس نے زیادتی کا شبہ ظاہر کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاﺅن سے جمعہ کو ایک بچی لاوارث اور زخمی حالت میں ملی، جسے پولیس نے تحویل میں لے کر جناح ہسپتال منتقل کیا،جہاں بچی نے اپنا نام مہرین بتایا ۔ ایس پی اورنگی عابد علی بلوچ نے بتایا کہ بچی لانڈھی فیوچر کالونی کی رہائشی ہے اور اس کے اہل خانہ اطلاع ملتے ہی جناح ہسپتال پہنچ گئے۔ ورثا نے بتایا کہ مہرین کو جمعرات کی شام لاپتہ ہو گئی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان بچی کو زیادتی کے بعد سرجانی ٹاﺅن میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے۔

مزید :

کراچی -