ہسپتالوں کو جدید بنانے کیلئے بلدیہ عظمیٰ کا چینی کمپنی سے معاہدہ

ہسپتالوں کو جدید بنانے کیلئے بلدیہ عظمیٰ کا چینی کمپنی سے معاہدہ
ہسپتالوں کو جدید بنانے کیلئے بلدیہ عظمیٰ کا چینی کمپنی سے معاہدہ

  

کراچی (ویب ڈیسک) بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ماتحت ہسپتالوں کو جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے چین کی کمپنی سے معاہدہ کر لیا ۔

بلدیہ کراچی کے اعلیٰ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ اس معاہدے سے مستقبل میں کراچی کے شہریوں کو جدید اور بہترین طبی سہولیات میسر ہونگی۔ پبلک ہسپتال اپ گریڈ نگ پروگرام کے تحت پہلے مرحلے کے ایم سی کے 13 ہسپتالوں میں میڈیکل مشینری ، طبی آلات ، میڈیکل فرنیچر اور دیگر چیزوں کو بہتر بنایا جائے گا ، جبکہ موبائل یونٹ بھی فراہم کئے جائیں گے ۔ فراہم کردہ مشینری کی 2 سال تک مینٹی نینس کے علاوہ کے ایم سی ہسپتالوں کے عملے کو تربیت کیلئے چین بھیجا جا سکے گا ۔ گزشتہ روز کے ایم سی بلڈنگ میں چین کی کمپنی Sinopharm International Corporation اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر میئر کراچی وسیم اختر اور چینی کمپنی کے نمائندے نے دستخط کیے۔

میئر کراچی نے کہا کہ معاہدے پر دستخط کے بعد اپنی ٹیکنیکل ٹیم بھیجے گی، جو کے ایم سی کی ٹیم کے ہمراہ ہسپتالوں کی ضروریات کا مکمل جائزہ لے گی ، تاکہ وہاں درکار آلات ، مشینری اور میڈیکل فرنیچر سمیت دیگر اشیا کی فہرست کو حتمی شکل دی جائے، جس کی بنیاد پر کمپنی بلدیہ عظمیٰ کراچی کو ٹیکنیکل رسپانس اور پیشکشیں فراہم کرے گی ۔ یہ 2 حکومتوں کے درمیان طے ہونے والا معاملہ ہے ، جسے حکومت پاکستان کی منظوری بھی حاصل ہو گی۔

مزید :

کراچی -