”اس سال ویرات کوہلی بھی پاکستان کرکٹ کھیلنے آئیں گے کیونکہ۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی میں فتح کے بعد پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی، آئی سی سی کے اعلان نے بھارتیوں کی ہوائیاں اڑا دیں

”اس سال ویرات کوہلی بھی پاکستان کرکٹ کھیلنے آئیں گے کیونکہ۔۔۔“ چیمپینز ...
”اس سال ویرات کوہلی بھی پاکستان کرکٹ کھیلنے آئیں گے کیونکہ۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی میں فتح کے بعد پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی، آئی سی سی کے اعلان نے بھارتیوں کی ہوائیاں اڑا دیں

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں تعاون کا اعلان کرتے ہوئے ستمبر میں ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کی حمایت کی ہے اور اس دوران کھیلے جانے والے 3 ٹی 20 میچوں کو بین الاقوامی سٹیٹس دینے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فہد مصطفی کے شو سے کروڑوں دلوں پر چھانے والی فبیہا شیرازی نے نوجوانوں کی ” عید خراب“ کر دی، میک اپ کے بغیر تصاویر دیکھ کر کروڑوں دل چکنا چور ہو گئے

اس اعلان کیساتھ ہی پاکستانیوں کو ایک اور خوشخبری بھی مل گئی ہے کہ اس ٹیم میں بھارتی ٹیم کے موجودہ کپتان ویرات کوہلی، مہندرا سنگھ دھونی اور یووراج سنگھ جیسے دیگر نامور بھارتی کھلاڑیوں میں سے بھی چند ایک کو اس ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے اور اگر ایسا ہوا تو انہیں مجبوراً پاکستان آنا پڑے گا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق قوی امکان ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی، مہندرا سنگھ دھونی، یووراج سنگھ اور دیگر کئی ایک نام ورلڈ الیون میں شامل کئے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں اپنے دفتر میں داخل ہوئی تو سامنے پھول پڑے تھے جو فخر زمان نے بھجوائے“ مشہور ہوتے ہی فخر زمان نے لڑکی کو پھول بھجوا دئیے، یہ کون ہے اور کرکٹر کیساتھ ان کا کیا تعلق ہے؟ آپ بھی جانئے

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے گزشتہ سال ورلڈ الیون ٹی20 ٹیم کا اعلان کیا تو اس کی قیادت ویرات کوہلی کے سپرد کی گئی تھی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں انگلینڈ کے جیسن رائے، جنوبی افریقہ کے کوینٹن ڈی کوک، انگلینڈ کے جو روٹ، انگلینڈ ہی کے جوز بٹلر، آسٹریلیا کے شین واٹسن، ویسٹ انڈیز کے ایندرے رسل، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹینر، انگلینڈ کے ڈیوڈ ویلی، ویسٹ انڈیز کے سیمیول بدری اور بھارت کے اشیش نہرا کو شامل کیا گیا تھا جبکہ بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان کو 12 ویں کھلاڑی کے طورپر شامل کیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل -