اس بار پاکستان میں کتنی عیدیں منائی جائیں گی ؟انتہائی حیران کن خبر آگئی جان کر آپ کا منہ بھی کھلے کا کھلا رہ جائے گا

اس بار پاکستان میں کتنی عیدیں منائی جائیں گی ؟انتہائی حیران کن خبر آگئی جان ...
اس بار پاکستان میں کتنی عیدیں منائی جائیں گی ؟انتہائی حیران کن خبر آگئی جان کر آپ کا منہ بھی کھلے کا کھلا رہ جائے گا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ اس بار پورے پاکستان میں ایک ہی عید منائی جائے گی ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے کل پشاور میں اجلاس طلب کیا ہے ۔ایک سوال پر انہو ں نے کہا کہ مفتی پوپلزئی اس وقت کہاں ہیں ،اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ،ہمیں شہادتیں موصول ہونگی تو پھر عید کا فیصلہ کریں گے ۔مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ اس بار پورے پاکستان میں عید ایک ہی ہو گی ۔واضح رہے کہ مسجد قاسم خان سے تعلق رکھنے والے مفتی شہاب الدین پوپلزئی شوال کے چاندسے متعلق مختلف شہادتوں کی بنا پر پہلے ہی عید کا اعلان کردیتے ہیں جس کے باعث پاکستان میں عید الفطر دو بار منائی جاتی ہے ۔

مزید خبریں : ”اس سال ویرات کوہلی بھی پاکستان کرکٹ کھیلنے آئیں گے کیونکہ۔۔۔“ چیمپینز ٹرافی میں فتح کے بعد پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی، آئی سی سی کے اعلان نے بھارتیوں کی ہوائیاں اڑا دیں

مزید :

قومی -