انگلش بلے باز جیسن رائے انوکھے ترین طریقے سے آﺅٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کرکٹربن گئے، کس طرح آﺅٹ ہوئے؟ دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

انگلش بلے باز جیسن رائے انوکھے ترین طریقے سے آﺅٹ ہونے والے دنیا کے پہلے ...
انگلش بلے باز جیسن رائے انوکھے ترین طریقے سے آﺅٹ ہونے والے دنیا کے پہلے کرکٹربن گئے، کس طرح آﺅٹ ہوئے؟ دیکھ کر آپ کو اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آئے گا

  

ٹاﺅنٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کے کھلاڑی جیسن رائے ٹی 20 کرکٹ میں فیلڈنگ میں رکاوٹ بننے پر آﺅٹ قراردئیے جانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فہد مصطفی کے شو سے کروڑوں دلوں پر چھانے والی فبیہا شیرازی نے نوجوانوں کی ” عید خراب“ کر دی، میک اپ کے بغیر تصاویر دیکھ کر کروڑوں دل چکنا چور ہو گئے

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں اس وقت ٹی 20 سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو175 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں انگلش کھلاڑی بہترین بلے بازی کر رہے تھے اور 16 اوورز میں 133 رنز بنا چکے تھے۔

اس موقع ڈیبیو کرنے والے لائم لیونگ سٹون سٹرائیکر اینڈ پرکھڑے تھے جنہوں نے بال کو ہٹ کیا تو نان سٹرائیکر اینڈ پر کھڑے جیسن رائے سکور لینے کیلئے بھاگے اور پچ کے درمیان میں جا پہنچے مگر لائم نے انہیں واپس بھیج دیا۔

جیسن رائے نے ساتھی بلے باز کا انکار سن کر واپس دوڑ لگائی تو جنوبی افریقی کھلاڑی کی جانب سے تھر و کو بھی روک لیا۔ گیند جیسن رائے کے پاﺅں پر لگی تو جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے آﺅٹ ہونے کی اپیل کر دی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں اپنے دفتر میں داخل ہوئی تو سامنے پھول پڑے تھے جو فخر زمان نے بھجوائے“ مشہور ہوتے ہی فخر زمان نے لڑکی کو پھول بھجوا دئیے، یہ کون ہے اور کرکٹر کیساتھ ان کا کیا تعلق ہے؟ آپ بھی جانئے

ایمپائر مائیکل گف نے گیند کو ڈیڈ قرار دیدیا اور پھر دوسرے ایمپائر کے ساتھ مشاورت کے بعد جنوبی افریقہ کی اپیل پر فیصلہ تھرڈ ایمپائر کے حوالے کر دیا۔ تھرڈ ایمپائر نے بہت دیر تک اس سارے معاملے کو دیکھا اور بالآخر جیسن رائے کو آﺅٹ قرار دیدیا۔ اور اگر دیکھا جائے تو یہ وکٹ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوئی اور جنوبی افریقہ نے میچ جیت لیا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

کھیل -