”بابر اعظم، شعیب ملک اورمحمد حفیظ کو چھیڑا تو۔۔۔“ پاکستانیوں کے ہر دلعزیز کپتان نے سینئر کھلاڑیوں اور نوجوان بلے باز کے بارے میں عمدہ بات کہہ دی، جان کر آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

”بابر اعظم، شعیب ملک اورمحمد حفیظ کو چھیڑا تو۔۔۔“ پاکستانیوں کے ہر دلعزیز ...
”بابر اعظم، شعیب ملک اورمحمد حفیظ کو چھیڑا تو۔۔۔“ پاکستانیوں کے ہر دلعزیز کپتان نے سینئر کھلاڑیوں اور نوجوان بلے باز کے بارے میں عمدہ بات کہہ دی، جان کر آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد بیٹنگ آرڈر میں تبدیلیوں کے حامی نہیں ہیں اور وہ خود اوپر کھیلنے کے بارے میں بھی نہیں سوچ رہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ فہد مصطفی کے شو سے کروڑوں دلوں پر چھانے والی فبیہا شیرازی نے نوجوانوں کی ” عید خراب“ کر دی، میک اپ کے بغیر تصاویر دیکھ کر کروڑوں دل چکنا چور ہو گئے

برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی فائنل میں کھلاڑیوں نے قدرتی کھیل پیش کیا جبکہ فتح سے کھلاڑیوں کو نیا حوصلہ ملا ہے اور ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، یہ فتح پاکستان کرکٹ کو بہت آگے لے کر جائے گی جبکہ عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے تمام کھلاڑیوں کو مستقل مزاجی سے پرفارم کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم، محمد حفیظ اور شعیب ملک اچھا پرفارم کررہے ہیں، ان کے بیٹنگ آرڈر کو چھیڑ کر خود اوپر کھیلنے کا نہیں سوچا۔ سرفراز احمد نے کہا کہ جدید کرکٹ نہ کھیلنے پر ٹیم پر بہت زیادہ تنقید بھی ہوئی تاہم میں نے قیادت سنبھالنے کے بعد اپنے تجربے کی بنیاد پر کھلاڑیوں سے صرف اتنا کہا کہ وہ جیسے ڈومیسٹک میں پرفارم کرتے ہیں، اسی بے خوفی اور اعتماد کیساتھ انٹرنیشنل کرکٹ میں بھی کھیلیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔ ”میں اپنے دفتر میں داخل ہوئی تو سامنے پھول پڑے تھے جو فخر زمان نے بھجوائے“ مشہور ہوتے ہی فخر زمان نے لڑکی کو پھول بھجوا دئیے، یہ کون ہے اور کرکٹر کیساتھ ان کا کیا تعلق ہے؟ آپ بھی جانئے

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان کرکٹرز نے اس پر عمل کیا جس کے بعد نتیجہ سب کے سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی تو فتوحات کا تسلسل جاری رکھنے کی کوشش کروں گا۔

مزید :

کھیل -