عید سے چند دن قبل مفتی شہاب الدین پوپلزئی اچانک غائب ہو گئے ،کہاں گئے ہیں کچھ نہیں کہہ سکتا :مفتی منیب الرحمان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسجد قاسم خان کے مہتمم مفتی شہاب الدین پوپلزئی عید سے چند دن قبل اچانک غائب ہونے کامعمہ حل ہو گیاہے کیونکہ ان کی ایئرٹکٹ سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق وہ دبئی میں ہیں جبکہ دوسری جانب مفتی منیب الرحمان نے بھی ان کے غائب ہونے سے متعلق لاعلمی کا اظہار کردیا ۔
تفصیل کے مطابق پاکستان میں تقریباً ہر سال دو عیدالفطر کا باعث بننے والے مفتی شہاب الدین اچانک غائب ہو گئے تھےتاہم اب ان کی ایئر ٹکٹ سامنے آ گئی ہے جس کے مطابق وہ اچانک دبئی روانہ ہو گئے ہیں ،مفتی پوپلزئی دبئی کن وجوہات کے باعث روانہ ہوئے ہیں اس حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں ہیں ۔
دوسری جانب مفتی منیب الرحمان سے صحافی نے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ کہ مفتی شہاب الدین کہاں ہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ۔
نجی نیوز چینل دنیا نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ مفتی شہاب الدین دبئی چلے گئے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ مفتی شہاب الدین 22جون کو اسلام آباد سے دبئی کے لیے روانہ ہوئے ۔ان کی ٹکٹ پر واپسی کی تاریخ 2اگست درج ہے ۔ادھر مفتی شہاب الدین کی جماعت کے ارکان بھی ان کی دبئی روانگی سے بے خبر ہیں ۔
مزید خبریں :اس بار پاکستان میں کتنی عیدیں منائی جائیں گی ؟انتہائی حیران کن خبر آگئی جان کر آپ کا منہ بھی کھلے کا کھلا رہ جائے گا