جاپان،سویڈن جرمنی، انڈونیشا سمیت کئی ممالک میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا

جاپان،سویڈن جرمنی، انڈونیشا سمیت کئی ممالک میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا
جاپان،سویڈن جرمنی، انڈونیشا سمیت کئی ممالک میں عید الفطر کا چاند نظر آگیا

  

نیویارک/ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن)جاپان، سویڈن، جرمنی، آسٹریلیا،نیوزی لینڈ، فرانس،ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، برونائی، انڈونیشیا، ملائیشیا اور شمالی کوریا میں عید کا چاند نظر آ گیاہے ۔تما م ممالک میں کل 25جون بروز اتوار عید الفطر منائی جائے گی۔جبکہ دوسری فقہ کونسل آف نارتھ امریکہ نے اعلان کیاہے کہ عید الطفر 25جون کو منائی جائے گی ،تاہم فقہ کونسل کی جانب سے یہ اعلان جدید ٹیکنالوجی آسٹرنومیکل کیلکولیشن کااستعمال کرتے ہوئے کیا گیاہے۔

عید الفطر کا چاند کل نظر آنے کے واضح امکانات ہیں: محکمہ موسمیات

تفصیلات کے مطابق جاپان، سویڈن، جرمنی، آسٹریلیا،نیوزی لینڈ، فرانس،ہانگ کانگ، جنوبی کوریا، برونائی، انڈونیشیا، ملائیشیا اور شمالی کوریا میں عید کا چاند نظر آ گیاہے جبکہ نارتھ امریکہ کی فقہ کونسل کا کہناہے کہ آسٹرنومیکل کیلکولیشن قابل قبول ہیں اور اس کا استعمال قمری مہینوں کے آغاز کا تعین کرنے کیلئے کیا جاتاہے ،جس میں رمضان اور شوال کے مہینے بھی شامل ہیں۔ جبکہ افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں سورج غروب ہونے کے بعد ہی عید الفطر کا چاند دیکھا جا سکے گا۔نارتھ امریکہ فقہ کونسل کا کہناتھا کہ نیا چاند آسٹرنومیکل ٹیکنالوجی کے مطابق 24جون 2017کو غروب آفتاب کے بعد دیکھا جا سکے گا۔

مزید :

Ramadan News -اہم خبریں -