سٹیٹ بینک نے عید الفطر سے پہلے 342 ارب روپے کرنسی نوٹ جاری کیے: ترجمان

سٹیٹ بینک نے عید الفطر سے پہلے 342 ارب روپے کرنسی نوٹ جاری کیے: ترجمان
سٹیٹ بینک نے عید الفطر سے پہلے 342 ارب روپے کرنسی نوٹ جاری کیے: ترجمان

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے عید الفطر سے پہلے 342 ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ برس سٹیٹ بینک کی جانب سے میٹھی عید سے پہلے237 ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے تھے۔

ترجمان سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں سال 40 ارب روپے کے چھوٹے نوٹ جاری کیے گئے جن میں10، 20، 50 اور 100 روپے کے نوٹ شامل ہیں جبکہ گزشتہ برس 22 ارب روپے مالیت کے چھوٹے نوٹ جاری کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ نئے کرنسی نوٹوں کی فراہمی کے لیے اسٹیٹ بینک کی ایس ایم ایس سروس کے ذریعے ملک بھر کے 120شہروں میں قائم کمرشل بینکوں کی1002شاخوں اور پندرہ شہروں میں موجود فیلڈ دفاتر سے 15لاکھ لوگوں کو 25ارب روپے مالیت کے نئے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے ہیں ۔ گزشتہ برس ایس ایم ایس سروس کے ذریعے 16 ارب روپے مالیت کے کرنسی نوٹ جاری کیے گئے تھے۔

مزید :

بزنس -