بنگلہ دیش ‘ سیمنٹ سے لدا ٹرک سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑا ، 16 افراد ہلاک، 8 زخمی

بنگلہ دیش ‘ سیمنٹ سے لدا ٹرک سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑا ، 16 افراد ہلاک، ...
بنگلہ دیش ‘ سیمنٹ سے لدا ٹرک سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑا ، 16 افراد ہلاک، 8 زخمی

  

ڈھاکہ (آئی این پی) بنگلہ دیش میں ایک سیمنٹ سے لدا ٹرک سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 16افراد ہلاک جبکہ 8زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس حکام نے بتایا کہ دارالحکومت ڈھاکہ سے 304 کلومیٹر کے فاصلے پر ضلع رانگپور مین ایک سیمنٹ سے لدا ایک ٹرک اچانک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے لوگوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں16 افراد موقع پر ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لئے منتقل کر دیا گیا واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبوں پر چین کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہیں : ڈونلڈ ٹرمپ

مزید :

بین الاقوامی -