چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے141افراد لاپتہ ، امدادی کارروائیاں جاری

چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے141افراد لاپتہ ، امدادی کارروائیاں جاری
چین میں مٹی کا تودہ گرنے سے141افراد لاپتہ ، امدادی کارروائیاں جاری

  

بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کے صوبے سیچوان میں بارش کے دوران ایک گاﺅں پر مٹی کا تودہ گرنے سے141افراد لاپتہ ہوگئے ہیںریسکیو اہلکار اور امدار ٹیمیں لوگوں کو ملبے سے نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے صوبہ سیچوان میں گاﺅں پر مٹی کا تودہ آن گرا ہے ۔مٹی کے تودے کے ساتھ بڑی مقدار میں چٹانوں کے پتھر اور مٹی شنمو نامی گاوں کے گھروں پر آ گرے اور اس کی زد میں 40 سے زائد مکانات اور ایک ہوٹل آیا۔تاحال141 افراد کے لاپتا ہونے کا معلوم ہو سکا اور تقریباً سڑک کا تقریباً ایک میل طویل حصہ بھی مٹی کے تودے تلے دب چکا ہے۔ مٹی کے تودے نے دریا کے دو کلومیٹر تک کے بہاو کو بھی متاثر کیا ہے اور ان کے بقول یہاں اندازاً 30 لاکھ کیوبک میٹر مٹی اور پتھر گرے ہوئے ہیں۔امدادی کارکنوں نے تین افراد کو بچانے کا بتایا ہے جن میں ایک ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کے سکواڈ میں نام آنا میرے لیے بڑا جھٹکا تھا :رومان رئیس

ریسکیو سرگرمیوں میں حصہ لینے والے امدادی کارکنان متاثرین کی تلاش اور امداد کی سرگرمیوں میں مصروف ہیں جن میں پولیس اہلکاروں سمیت 400 سے زائد کارکن بھی شامل ہیں ۔ مٹی ہٹانے کے لیے مشینری کے استعمال کے علاوہ رسیوں کے ذریعے چٹانی پتھروں کو بھی یہاں سے کھینچا جا رہا ہے۔جبکہ اس علاقے میں ہونے والی ہلکی بارش آئندہ چند روز تک بھی جاری رہے گی۔

مزید :

بین الاقوامی -