والدہ سے بات کیے بغیر میچ کھیلنے کے لیے میدان میں نہیں اترتا:سرفراز احمد

والدہ سے بات کیے بغیر میچ کھیلنے کے لیے میدان میں نہیں اترتا:سرفراز احمد
والدہ سے بات کیے بغیر میچ کھیلنے کے لیے میدان میں نہیں اترتا:سرفراز احمد

  

کراچی(آئی این پی) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وہ والدہ سے بات کیے بغیر میچ کھیلنے کے لیے میدان میں نہیں اترتے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران سرفراز احمد کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میری شروع سے عادت ہے کہ میں میچ کے لیے گراؤنڈ میں اترنے سے قبل والدہ سے بات ضرور کرتا ہوں، اگروالدہ نہ ملیں تو میں بھائی یا بہن سے گفتگو کرلیتا ہوں۔سرفراز کا مزید کہنا تھا کہ فائنل کے دن والدہ نے عمرے کے لیے جانا تھا اس لیے صبح صبح ہی ان سے بات کرلی تھی۔

”بابر اعظم، شعیب ملک اورمحمد حفیظ کو چھیڑا تو۔۔۔“ پاکستانیوں کے ہر دلعزیز کپتان نے سینئر کھلاڑیوں اور نوجوان بلے باز کے بارے میں عمدہ بات کہہ دی، جان کر آپ بھی ان کی حمایت کریں گے

مزید :

کھیل -