پارا چنار دھماکے میں زخمی ہونیوالے مزید 10افراد دم توڑ گئے،شہدا کی تعداد67ہوگئی

پارا چنار دھماکے میں زخمی ہونیوالے مزید 10افراد دم توڑ گئے،شہدا کی ...
پارا چنار دھماکے میں زخمی ہونیوالے مزید 10افراد دم توڑ گئے،شہدا کی تعداد67ہوگئی

  

پاراچنار (ڈیلی پاکستان آن لائن)پارا چنار میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونیوالے مزید 10افراد دم توڑ گئے جس کے نتیجے میں شہدا کی تعداد 67ہوگئی ہے۔

کوئٹہ کے بعد پارا چنار بھی لہو لہو ، طوری بازار میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ،40 افراد شہید ،150سے زائد زخمی،شہادتوں میں اضافے کا خدشہ

تفصیلات کے مطابق پارا چنار میں واقع طوری بازار میں گزشتہ ہونیوالے روز دھما کے کے نتیجے میں بڑی تعداد میں زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سی ایم ایچ کیو پشاور منتقل کیا گیا، جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے مزید 10افراد جان کی بازی ہارگئے۔ اب تک شہید ہونیوالے افراد کی تعداد 67ہوگئی ہے جبکہ دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تاحال 40زخمی پشاور اور 100 زخمی پاراچنار اسپتال میں زیر علاج ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاراچنار میں یکے بعد دیگرے 2 دھماکے ہوئے تھے جن کے نتیجے میں ابتدائی طور پر 40افراد شہید اور 150سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

مزید :

قومی -