چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی اسلام آباد آمد،وزیراعلیٰ پنجاب کا ائیر پورٹ پر پرتپاک استقبال ،دورے سے پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے :شہباز شریف

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی اسلام آباد آمد،وزیراعلیٰ پنجاب کا ائیر پورٹ پر ...
چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی اسلام آباد آمد،وزیراعلیٰ پنجاب کا ائیر پورٹ پر پرتپاک استقبال ،دورے سے پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے :شہباز شریف

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی  آج پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ۔نور خان ائیر بیس پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا چینی وزیر خارجہ کا  پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماء پرجوش طریقے سے گلے ملے، اس موقع پر بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کیے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ شہبازشریف نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی  کا استقبال کرتے ہوئے کہاکہ ہم پاکستان آمد پرآپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں اورپاکستان آپ کی آمد ہمارے لئے مسرت کا باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ چینی وزیر خارجہ کے دورے سے پاکستان اورچین کی دوستی مزید مضبوط ہوگی۔اس موقع پر  پاکستان میں چین کے سفیر سن ویڈانگ ، صوبائی وزیرخزانہ پنجاب  عائشہ غوث پاشا، چیف سیکرٹری پنجاب  اور دیگر اعلی حکام بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے ۔

مزید :

قومی -