ذاتی مفادات کیلئے انتشار کی سیاست کرنے والے ملک و قوم سے دشمنی کررہے ہیں،پاکستان محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا :شہباز شریف

ذاتی مفادات کیلئے انتشار کی سیاست کرنے والے ملک و قوم سے دشمنی کررہے ...
ذاتی مفادات کیلئے انتشار کی سیاست کرنے والے ملک و قوم سے دشمنی کررہے ہیں،پاکستان محاذ آرائی کا متحمل نہیں ہو سکتا :شہباز شریف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم رکھا ہے اور رکاوٹوں کے باوجودملک کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کو معیار اوررفتار کے ساتھ آگے بڑھایا ہے ،ذاتی مفادات کیلئے انتشار کی سیاست کرنے والے ملک و قوم سے دشمنی کررہے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق جھنگ سے رکن قومی اسمبلی غلام بی بی بھروانہ سے  گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں سیاسی استحکام اور  ترقی و خوشحالی کیلئے جمہوری نظام کا تسلسل  ضروری ہے لیکن بعض سیاستدان ذاتی ایجنڈے کی خاطر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، ذاتی مفادات کیلئے انتشار کی سیاست کرنے والے ملک و قوم سے دشمنی کررہے ہیں، موجودہ حالات میں ملک کسی بھی صورت محاذآرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کر رہے ہیں اور فلاح عامہ کے منصوبوں میں رفتار اور معیار کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام اب ترقی و خوشحالی کے سفر میں کسی کو رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ ترقی و خوشحالی کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

مزید :

قومی -