پسند کی شادی کیوں کی؟بھارت میں 2خواتین کو زندہ جلادیا گیا

پسند کی شادی کیوں کی؟بھارت میں 2خواتین کو زندہ جلادیا گیا
پسند کی شادی کیوں کی؟بھارت میں 2خواتین کو زندہ جلادیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (صباح نیوز)بھارتی ریاست اترپردیش میں پسند کی شادی کرنے پر 2خواتین کو زندہ جلادیا گیا، ایک خاتون دم توڑ گئی جبکہ دوسری کی حالت نازک ہے۔

’’بیگم کے ساتھ مرنا چاہتا ہوں‘‘ سانپ نے آدمی کو اور متاثرہ آدمی نے بیوی کو کاٹ لیا
بھارتی میڈیا کے مطابق 2خواتین کو زندہ جلانے کا واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد میں پیش آیا،جہاں 2خواتین گلفشہ اور شبنور سو رہی تھیں کہ 8 افراد ان کے گھر میں داخل ہوئے اور دونوں کو آگ لگادی۔گلفشہ کے دیور کا کہنا ہے کہ گلفشہ نے ان کے بھائی سے پسند کی شادی کی تھی۔ اور ان کے والدین کو یہ بات پسند نہیں تھی۔ میکے والوں کے 8افراد گھر میں گھسے اور گلفشہ کو زندہ جلادیا۔ لیکن آگ سے شبنور بھی جھلس گئی اور ڈاکٹرز شبنور کو بچانے کی کوششیں کررہے ہیں۔