شادی سے پہلے جانچ لیں کہیں ہمسفر بننے والے کی پیشانی چھوٹی تو نہیں کیونکہ یہ جیون کا مسئلہ ہے

شادی سے پہلے جانچ لیں کہیں ہمسفر بننے والے کی پیشانی چھوٹی تو نہیں کیونکہ یہ ...

  

لاہور(نظام الدولہ)پیشانی انسان کی شخصیت کا بھید کھول دیتی ہے۔خاص طور پر جب کسی انسان پر نظر پڑتی ہے تو اسکی پیشانی دیکھ کر عام آدمی بھی قیافہ لگا سکتا ہے کہ یہ انسان کیسا ہوگا لیکن یہ قیافہ غلط بھی ہوسکتا ہے ۔کیونکہ پیشانی کی پیمائش اور کشادگی و تنگی کو پوری جسامت اور خدوخال کے مطابق جانچنا مہارت کا متقاضی ہوتا ہے۔خاص طور وہ لوگ جو شادی کرنے جارہے ہوتے ہیں اور اس رشتہ کے بارے میں انکوائریاں کرتے پھرتے ہیں مگر پھر بھی ان سے انتخاب میں بھول ہوجاتی ہے۔اگر وہ رشتہ سے پہلے لڑکی یا لڑکے کی پیشانی دیکھ لیں تو انہیں اسکے مزاج اور شخصیت کا علم ہوجائے گا۔یہ راز ہم آپ کو بتائے دیتے ہین کہ جن لوگوں کی پیشانی تنگ یعنی چھوٹی ہوتی ہے ان میں فیصلہ کی قوت کم ہوتی ہے اور یہ جھگڑالوہونے کے علاوہ جرم کرنے سے باز نہیں رہتے۔غصیلے ہوتے ہیں ۔ماہرین کے مطابق تنگ پیشانی کی frontal lobe عام انسانوں کے مقابلہ میں اٹھارہ فیصد چھوٹی ہوتی ہے۔یہ تنہائی پسند ہوتے ہیں،جرم کرتے اور گناہ کرتے ہوئے خود کو قصور وار نہیں سمجھتے ۔ فیصلہ کی قوت کم ہوتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -