عید الفطر کا چاند کل نظر آنے کے واضح امکانات ہیں: محکمہ موسمیات

عید الفطر کا چاند کل نظر آنے کے واضح امکانات ہیں: محکمہ موسمیات
عید الفطر کا چاند کل نظر آنے کے واضح امکانات ہیں: محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں کل مطلع صاف رہے گا اور شوال کے چاند کی پیدائش آج صبح 7 بج کر 31 منٹ پر ہوچکی ہے۔اس لئے کل شوال کا چاند نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کل شام چاند کی عمر 36 گھنٹے سے زائد ہوگی اس لیے اسے آسانی سے دیکھا جاسکے گا، چاند کی عمر 30 گھنٹوں سے زائد ہو تو نظر آنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ شوال کا چاند ہفتہ 24 جون کو 7 بج کر 29 منٹ پر نمایاں ہونا شروع ہوگا جو سب سے زیادہ لمبے دورانیے تک 25 جون بروز اتوار کو بلوچستان کے علاقے جیونی میں نظر آئے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شوال کے چاند کو 75 منٹ تک دیکھا جا سکے گا۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کی اسلام آباد آمد،وزیراعلیٰ پنجاب کا ائیر پورٹ پر پرتپاک استقبال ،دورے سے پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے :شہباز شریف

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کل پشاور میں منعقد کیا جائے گا جہاں شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق ملنے والی شہادتوں کی روشنی میں باقاعدہ اعلان کریں گے۔

مزید :

ماحولیات -