امریکہ کی پارا چنار اور کوئٹہ میں دہشتگرد حملوں کی سخت مذمت

امریکہ کی پارا چنار اور کوئٹہ میں دہشتگرد حملوں کی سخت مذمت
امریکہ کی پارا چنار اور کوئٹہ میں دہشتگرد حملوں کی سخت مذمت

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ نے پاکستان کے شہر کوئٹہ اور پارا چنار میں گزشتہ روز ہونے والے حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں سمیت شہید ہونے والے شہریوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیاہے کہ امریکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت پاکستان اور اپنے دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا ،ہم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے شہریوں کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکوں  میں 67افراد جبکہ کوئٹہ میں 14افراد شہید ہوئے جن پولیس اہلکار بھی شامل ہیں اور درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں بہترین طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -