آئی سی سی نے نئے قوانین کی منظوری دے دی، فٹ بال کی طرح کرکٹ میچ میں جھگڑا کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی اب گراﺅنڈ سے باہر بھیجا جائے گا
دوبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے انٹرنیشنل کرکٹ میں نئے قوانین کی منظوری دے دی، فٹ بال کی طرح اب ایمپائرز کرکٹ میں بھی دوران میچ جھگڑا کرنے والے کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیج سکیں گے، ایمپائر کال پر ایل بی ڈبلیو ریویو ضائع نہیں ہو گا، ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں میں بھی ڈی آر ایس کے نفاذ کی منظوری دی گئی ہے۔
عید الفطر کا چاند کل نظر آنے کے واضح امکانات ہیں: محکمہ موسمیات
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ڈویڈ رچررڈسن کی سربراہی میں لندن میں منعقد ہوا جس میں انیل کمبلے نے آئی سی سی کے قوانین میں تبدیلی کا مسودہ پیش کیا جسے چیف ایگزیکٹیو کمیٹی نے منظور کر دلیا،نئے قوانین کے مطابق فٹ بال کی طرح اب ایمپائرز کرکٹ میں بھی دوران میچ جھگڑا کرنے والے کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیج سکیں گے، ایمپائر کال پر ایل بی ڈبلیو ریویو ضائع نہیں ہو گا۔ نئے قوانین کا اطلاق رواں برس یکم اکتوبر سے ہو گا۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ورلڈ گورننگ باڈی کے سالانہ جنرل اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ میں نئے قوانین کی باضابطہ طور پر منظوری دی گئی ہے جن میں ایمپائرز کو یہ اختیار مل گیا ہے۔