سلمان خان کی ’ٹیوب لائٹ ‘ توقعات کے مطابق روشنی نہ پھیلا سکی، ریلیز کے پہلے روز مایوس کن بزنس

سلمان خان کی ’ٹیوب لائٹ ‘ توقعات کے مطابق روشنی نہ پھیلا سکی، ریلیز کے پہلے ...
سلمان خان کی ’ٹیوب لائٹ ‘ توقعات کے مطابق روشنی نہ پھیلا سکی، ریلیز کے پہلے روز مایوس کن بزنس

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان کی نئی فلم ” ٹیوب لائٹ “ بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہو چکی ہے تاہم یہ فلم ریلیز کے پہلے دن توقعات کے مطابق بزنس کرنے میں ناکام رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبنگ خان کی عیدکے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ’ ٹیوب لائٹ ‘ بھارت سمیت دنیا بھر میں ریلیز کے پہلے روز صرف 26کروڑ روپے کا ہی بزنس کرسکی ہے ، جبکہ گزشتہ عید پر ریلیز ہونے والی فلم ”سلطان“نے36کروڑ روپے کمائے تھے۔فلم میکرز ٹیوب لائٹ کی کمائی سے مطمئن ہیں ، ان کے مطابق عید کی چٹھیوں میں اس کی کمائی بہترہوجائے گی۔عالمی ویب سائٹ"IMDB"پربھی ٹیوب لائٹ کی ریٹنگز کچھ حوصلہ افزا نہیں ہیں۔

بھاگیہ شری کے بیٹے کا سونل چوہان سے معاشقہ منظر عام پر آگیا

واضح رہے کہ سلمان خان کے ساتھ فلم کی دیگر کاسٹ میں ان کے چھوٹے بھائی سہیل خان، آنجہانی او م پوری،چینی اداکارہ ژوژو نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں،فلم کی ایک خاص بات اور بھی ہے کہ اس میں شاہ رخ خان بھی مختصرکردار میں نظر آئیں گے۔

مزید :

تفریح -